2 اگست 2015 - 18:50
امریکی حکومت عالم انسانیت کے لیے سب بڑا خطرہ

انہوں نے امت مسلمہ کی گہری بصیرت کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ انہیں دشمنوں کی سازشوں کا قلع قمع کرنے کیلئے متحدہونا چاہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی ٰ عہدہ دار ’’علی شیرازی ‘‘نے جمعہ کو جنوبی تہران میں لوگوں کے ایک جم غفیر سے خطاب کے دوران امریکی حکومت کو عالم انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت عصرحاضر میں عالم انسانیت اور خاص طور سے مسلمانوں کے خلاف جنگوں کا منصوبہ بنارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ان استکباری طاقتوں میں شامل ہے جنہوں نے شام ،یمن ،عراق ،لبنان اور بحرین میں جنگوں اور تشدد کو ہوا دے رکھی ہے ۔
انہوں نے رہبر معظم امام خامنہ ای کے اس بیان جس میں آپ نے فرمایا کہ دشمن اسلامی معاشرے کے مختلف فرقوں کے درمیان دراڑپیدا کرنےکی کوشش کررہے ہیں اور اسلامی دشمن عناصر عراق سمیت تمام مسلمانوں میں تنازعات کو بھڑکا نے کے درپے ہیں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو ان اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن عناصر اسلامی اصولوں اور قوانین سے خوفزدہ ہوکر اسلام کی آڑمیں اسکی بیخ کنی کرنے میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے امت مسلمہ کی گہری بصیرت کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ انہیں دشمنوں کی سازشوں کا قلع قمع کرنے کیلئے متحدہونا چاہے ۔
انہوں نےامریکی اسلام اور حقیقی اسلام کے درمیان فرق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ امریکی اسلام مطلق العنانیت اور صیہونیت کے مطابق امریکہ کے مفادات و مقاصد کی خدمت کرتا ہے جبکہ حقیقی اسلام صرف اور صرف الہیٰ مقاصد تکمیل کیلئے کوشاں ہے ۔
علی شیرازی نے مسلمانوں کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروٖغ دیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲